نیشنل ووشو چیمپئن شپ،پولیس کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے کھلاڑیوں نے 26ویں مینز، 16ویں ویمن نیشنل ووشو (کونگ فو) چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 میڈلز جیت لیے ۔
پاکستان پولیس کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے 3 سلور اور 10 برانز میڈلز اپنے نام کیے ۔چیمپئن شپ میں واپڈا، آرمی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد سمیت ملک بھر سے ٹیموں نے حصہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments