ورلڈ جونیئر ٹینس ،حمزہ رومان سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ورلڈ جونیئر ٹینس ،حمزہ رومان سیمی فائنل میں پہنچ گئے کوارٹر فائنل میں سری لنکا کے آہل کلیل کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں پی پی ایل کے تعاون سے جاری جے 30 پی پی ایل پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے ٹینس سٹار حمزہ رومان نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے بوائز سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، جہاں انہوں نے کوارٹر فائنل میں سری لنکا کے آہل کلیل کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-5 سے شکست دی، تاہم دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور بیلاروس کے الیاکسنڈر ویارسوتسکی نے سخت مقابلے کے بعد احتشام ہمایوں کو 6-2، 6-7(3) اور 7-5 سے ہرایا جبکہ تھائی لینڈ کے فاسن سنچالونگ نے ایم حسن عثمانی کو 6-4 اور 6-4 سے مات دی، اسی طرح تھائی لینڈ کے ناپت پٹانالیرٹفان نے روس کے نکیتا ڈوگاڈن کو 6-3، 3-6 اور 7-6(5) سے زیر کیا، دوسری جانب گرلز سنگلز کے کوارٹر فائنلز میں چین کی میمی ہو نے روس کی ایولینا زیپا کو 6-2 اور 6-3 سے ، تھائی لینڈ کی پمپیسا وونگوانتکاجون نے روس کی آریانا گریگورین کو 6-0، 4-6 اور 6-1 سے ، روس کی وکٹوریہ گرونٹووا نے چین کی ییجیا وانگ کو 6-4 اور 6-1 سے جبکہ روس کی ہی وروارا روبرسووا نے چین کی یوکی لی کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments