انڈر 19ایشیا کپ،سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست
بھارت کی ٹیم نے 338 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 50 اوورز میں حاصل کیا
عمان(سپورٹس ڈیسک)انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔الامارات میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کی ٹیم نے 338 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 50 اوورز میں حاصل کیا۔بھارت کی جانب سے کپتان کشیا رائے چندانی 80 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ آریاویر سہواگ 58، منال چوہان 47، وی کے وینیتھ 24، انوے ڈراوڈ 19، ارجن راجپوت16، یشبردن چوہان 9، آریان سوسانی 9 اور کاویا پریش پٹیل 0 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے ۔موہت الوا 49 اور چگُوروپتی ونکٹا نے 11 رنز ناٹ آؤٹ سکور کیے ۔پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے 3 اور نقاب شفیق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ علی رضا، محمد صیام اور حسنین ڈار نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز سکور کیے ۔اوپنر بیٹر عثمان خان 107 رنزبنا کر نمایاں رہے ۔ عبدالقادر 80، کپتان فرحان یوسف نے 63 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے کاویا پریش پٹیل نے 4وکٹیں حاصل کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments