راولپنڈی ٹیسٹ،ڈیبیو پلیئرز کاصلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ
ٹیسٹ کھیلنا خواب تھا جو پورا ہوگیا، طحہ ،باہمی ہم آہنگی سے بیٹنگ کرنا آسان، طیب
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے چاروں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بالر ثاقب خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکا کے کپتان دھنن جیا ڈی سلوا کی وکٹ ان کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوچا تھا کہ اگر سری لنکا کے ٹاپ سکورر کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے تو اس کے بعد باقی وکٹیں حاصل کرنا نسبتاً آسان ہوجائے گا۔
محمد طحہ نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے تجربے کو خواب کی تعبیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ان کا خواب تھا جو اب پورا ہوگیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کی بیٹنگ میں واضح فرق ہے ، کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے مقابلے میں باؤنڈری لگانے کے مواقع کم ملتے ہیں۔ ایسے میں بیٹر کو اپنی اننگز کو آگے بڑھانے کے لیے بہتر حکمت عملی اپنانا پڑتی ہے ۔نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس نے کہا کہ انہوں نے کوشش کی کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنا جارحانہ انداز برقرار رکھیں۔ ان کا ماننا ہے کہ بیٹنگ کے دوران اپنی قدرتی صلاحیتوں اور کھیلنے کے انداز پر اعتماد رکھنا ضروری ہے ۔ محمد طیب عارف نے کہا کہ باہمی ہم آہنگی نے ان کیلئے بیٹنگ کو آسان بنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments