بال ٹیمپرنگ سکینڈل،وسیم اکرم نے کمنز کو آئینہ دکھا دیا

بال ٹیمپرنگ سکینڈل،وسیم اکرم نے کمنز کو آئینہ دکھا دیا

بالرز کو پتہ ہوتا ہے کہ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے یا نہیں، رد عمل

کراچی (سپورٹس ڈیسک)سینڈ پیپر سکینڈل میں آسٹریلوی ٹیم کے ملوث ہونے اور کپتان پیٹ کمنز کے بیان پر وسیم اکرم نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بولرز کو پتہ ہوتا ہے کہ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے یا نہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا کہ بولرز کو پتہ ہوتا ہے کہ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے یا نہیں، پیٹ کمنز نے کہا تھا کہ وہ اس میں ملوث نہیں تھے اور نہ ہی سینڈ پیپر کا معلوم تھا۔وسیم اکرم نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سے اس تنازع کے بارے میں سن رہا ہوں، میرے دوست پیٹ کمنز نے بھی کہا کہ وہ اس حوالے سے نہیں جانتے ، شاید ٹیم کو اس وقت پتہ نہ ہو کہ کیا ہو رہا ہے ، یہ میری رائے ہے جو غلط بھی ہو سکتی ہے اور ٹھیک بھی۔انہوں نے کہاکہ بطور بولر آپ گیند کا خیال کرتے ہیں، گیند کی ایک سائیڈ رگڑنے اور باؤنس ہونے سے سکریچ پڑ جاتے ہیں، مگر سینڈ پیپر کے سکریچز گیند کے باؤنس سے بننے والے سکریچز سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔وسیم اکرم نے اس حوالے سے کہا کہ بطور تجربہ کار بولر جب گیند ہاتھ میں آتی ہے تو پتہ چل جاتا ہے کہ گیند کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے ، امید ہے کہ یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...