بابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت :یونس خان
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ بابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے ، پاکستان اور بھارت کو بہت سی باتیں بھلا کر کرکٹ کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ اپنے برے دور سے گزرنے والے بابراعظم بہترین بیٹر ہیں، وہ ایک اچھی اور طویل اننگ کھیل کر اپنی کھوئی ہوئی فارم میں واپس لا سکتے ہیں، بابر اعظم کو کھیلتے ہوئے 11 برس ہو گئے ،اب ان کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، 30 اور 40 رنز سکور کرنے والے بابر اعظم کو ایک بڑی اننگ کھیلنے چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments