ارجنٹائن:فٹبال میچ کے دوران گیند سر پر لگنے سے نوجوان کھلاڑی ہلاک
بیونس آئرس(سپورٹس ڈیسک)ارجنٹائن میں فٹبال میچ کے دوران حریف ٹیم کے کھلاڑی کی جانب سے کلیئر کی گئی گیند سر پر لگنے کے باعث 18 سالہ فٹبالر جان کی بازی ہار گیا۔
ابیل نونیز نامی نوجوان کھلاڑی ایف سی ایزائزا کی جانب سے حریف ٹیم ڈیپورٹیوو منیز کے خلاف میچ کھیل رہا تھا کہ اس دوران مخالف ٹیم کے دفاعی کھلاڑی کی جانب سے زور سے کلیئر کی گئی گیند اس کے سر پر جا لگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments