بال ٹیمپرنگ سکینڈل:جوش ہیزل ووڈ کی کپتان پیٹ کمنز کی حمایت

بال ٹیمپرنگ سکینڈل:جوش ہیزل  ووڈ کی کپتان پیٹ کمنز کی حمایت

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بال ٹیمپرنگ سینڈ پیپر سکینڈل کے معاملے پر آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کپتان پیٹ کمنز کی حمایت میں سامنے آ گئے ۔

جوش ہیزل ووڈ نے کہا ہے کہ پیٹ کمنز بہترین لیڈر ہیں اور ٹیم کے تمام کھلاڑی ان کے بارے میں یہی رائے رکھتے ہیں، پیٹ کمنز کو آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سے ہٹایا گیا تو اپنے مستقبل پر غور کرنا پڑے گا۔ پیٹ کمنز کی کپتانی میں گزشتہ 5 سے 6 سال کے دوران ٹیم میں نمایاں بہتری آئی ہے ، کپتان نے ٹیم کو اس مقام پر پہنچایا جہاں بال ٹیمپرنگ جیسے واقعے کا دوبارہ امکان نہیں، پیٹ کمنز کو گزشتہ چند روز سے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے ۔ کہ پیٹ کمنز کی بطور کپتان خدمات قابلِ تعریف ہیں اور میں ان کی حمایت کرتا ہوں ، بال ٹیمپرنگ سے متعلق تحقیقات کے دوران دیا گیا بیان آج بھی درست سمجھتا ہوں، کسی بات کا اندازہ ہونا اور حقیقت میں اس کا علم ہونا 2 الگ چیزیں ہیں، پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے کی صورت میں آسٹریلوی ٹیم کے لیے نئے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...