انگلش فٹبال کپتان ہیری کین انجری کے باعث کئی ماہ کیلئے باہر

انگلش فٹبال کپتان ہیری کین  انجری کے باعث کئی ماہ کیلئے باہر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے کپتان اور بائرن میونخ کے سٹار سٹرائیکر ہیری کین ٹخنے کی انجری کے باعث آئندہ کئی ماہ تک میدان سے باہر رہیں گے ۔

بائرن میونخ اور کولون کے درمیان جمعے کو کھیلے گئے بنڈس لیگا کے مقابلے میں ہیری کین کے بائیں ٹخنے کے لیگامنٹس متاثر ہوئے ۔ وہ میچ کے 20ویں منٹ میں حریف کھلاڑی جوئل شمائیڈ کے ساتھ ٹکراؤ کے بعد زخمی ہوگئے۔ اور کچھ دیر کھیل جاری رکھنے کی کوشش کے بعد میدان سے باہر چلے گئے ۔بائرن میونخ نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ انگلش کپتان کے بائیں ٹخنے کا سنڈسموٹک لیگامنٹ پھٹ گیا ہے جس کے باعث وہ کئی ماہ تک دستیاب نہیں ہوں گے ۔ہیری کین کی انجری انگلینڈ کے لیے بھی بڑا دھچکا ہے کیونکہ قومی ٹیم کو مارچ میں نیشنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں ناروے کا سامنا کرنا ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچز 27 اور 30 مارچ کو شیڈول ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...