ڈی جی سپورٹس کی زیر صدارت سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

ڈی جی سپورٹس کی زیر صدارت  سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی  تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

لاہور (سپورٹس ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیر صدارت سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں ڈویژن سپورٹس آفیسر لاہور رؤف باجوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زرینہ وقار نے شرکت کی جبکہ پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر آن لائن شریک ہوئے ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 44 لاکھ سے زائد کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ ہمارا ہدف 50 لاکھ کھلاڑیوں کو کھیلوں کے میدانوں میں لانا ہے ۔ اس کیلئے تمام سپورٹس افسر بھرپور محنت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، مدارس، پرائیویٹ سکولز اور کالجز کے طلبہ و طالبات کی رجسٹریشن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...