سلطانز کی آسٹریلوی بولر لانس مورس کی ڈائریکٹ سائننگ
لاہور (سپورٹس ڈیسک)ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے بارہویں سیزن کے لیے آسٹریلوی فاسٹ بولر لانس مورس کی ڈائریکٹ سائننگ کرلی۔۔۔
لانس مورس بین الاقوامی کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ وہ آسٹریلیا کی ڈومیسٹک کرکٹ میں میلبرن سٹارز، پرتھ سکارچرز اور ویسٹرن آسٹریلیا کی جانب سے بھی کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔آسٹریلوی فاسٹ بولر کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بھی وسیع تجربہ حاصل ہے ۔لانس مورس کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی ملتان سلطانز کا حصہ بننے کے بارے میں سوچ چکے تھے اور اب فرنچائز کی نمائندگی کا موقع ملنے پر خوش ہیں۔ملتان سلطانز کی جانب سے لانس مورس کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا کے تیز ترین بولرز میں شمار ہونے والے لانس مورس کی ٹیم میں شمولیت خوش آئند ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments