پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا پرانا نام بحال
لاہور(سپورٹس ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا ہے کہ پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے دوبارہ پرانا نام ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم بحال کردیا گیا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت 13 سالہ دور میں صوبے میں ایک بھی نیا کرکٹ سٹیڈیم تعمیر نہیں کرسکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments