رائزنگ سٹا ر کپ ،آج فائنل میں پاکستان اور لنکا کا ٹاکرا

رائزنگ سٹا ر کپ ،آج فائنل میں پاکستان اور لنکا کا ٹاکرا

شاہینز 8ایڈیشنز میں 6 بار فائنل میں پہنچے ،چوتھی بار چیمپئن بننے کیلئے پرامید

دوحہ (سپورٹس ڈیسک )رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا جائے گا ۔دوحہ میں جاری ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن معرکہ ویسٹ اینڈ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا، جہاں دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے مدمقابل ہوں گی۔پاکستان شاہینز نے ٹورنامنٹ کے 8 ایڈیشنز میں چھٹی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اور ٹیم کی نظریں چوتھی مرتبہ چیمپئن بننے پر مرکوز ہیں۔پاکستان شاہینز نے گروپ مرحلے میں متحدہ عرب امارات، بھارت اے اور نیپال اے کو شکست دی جبکہ سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کو زیر کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔پاکستانی کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز فائنل میں ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لئے میدان میں اترے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...