ٹیم سنوکر ورلڈکپ ،پاکستان 1اور2کی سیمی فائنل میں رسائی
مسقط (سپورٹس ڈیسک )عمان میں جاری ٹیم سنوکر ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی دونوں ٹیموں پاکستان 1 اور پاکستان 2 نے کوارٹر فائنل مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔
رانا عرفان اور مبشر رضا پر مشتمل پاکستان 2 نے بھارت کے خلاف کلین سویپ فتح اپنے نام کی، فاتح ٹیم نے بھارت 2 کو یکطرفہ مقابلے کے بعد3-0سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ سابق عالمی چیمپئن محمد آصف اورانٹرنیشنل کیوسٹ محمد اسجد پر مشتمل پاکستان 1 ٹیم نے دوسرے کوارٹر فائنل میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد سعودی عرب کو 3-2 سے مات دے کر فائنل فور مرحلہ میں قدم رکھ دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments