ٹوکا تھراپی:خطرناک بیماریوں سے چھٹکارے کا طریقہ علاج
اگر کوئی آدمی ٹوکا اور چھری لے کر آپ کی طرف آئے تو یقیناً آپ کے ذہن میں پہلا خیال یہ آئے گا کہ بھاگ لو، تاہم تائیوان کے شمالی علاقے ہن چو کے رہائیشیوں کیلئے یہ کوئی خطرناک بات نہیں ہے ۔
تائیوان میں ٹوکا تھراپی رائج ہے جو بہت سی بیماریوں سے چھٹکارے کے لئے استعمال کی جاتی ہے ۔ماہر تھراپسٹ ہاتھوں میں ٹوکے اور چھریاں پکڑ کر اس مہارت سے مریض کے جسم کے ساتھ لگاتے ہیں کہ خون نہیں نکلتا، جبکہ اس تھراپی سے فشار خون تیز کرنے ، جسم میں توانائی کا معیار برقرار رکھنے اور جسم سے فاسد مادوں کا اخراج کیا جاتا ہے ۔ ماہر تھراپسٹ مخصوص قوت کے ساتھ ٹوکے اور چھری کو انسانی جسم پر مارتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیماری کے لحاظ سے ٹوکے اور چھری کے وزن اور ان کی تیز دھار کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔ یہ تھراپی تیس منٹ پر مشتمل ہوتی ہے اور اسکی فیس پندرہ ڈالر ہوتی ہے ۔ مریضوں کو نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خوف کو اپنے دل سے نکال دیں کیونکہ انہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ان روایتی تھراپسٹ کاکہنا ہے کہ ٹوکا تھراپی سے کینسر جیسے خطرناک مرض اور گردوں کی بیماریوں کا علاج بھی ہوتا ہے ۔