غبارے پھوڑنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

 غبارے پھوڑنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

ماہرچینی شخص نے چھریوں سے نشانے بازی کرتے ہوئے ایک منٹ میں 53غبارے پھوڑ کر عالمی ریکارڈبنا دیا۔

بیجنگ (نیٹ نیوز)جی ہاں چین کے ایک لائیو سٹنٹ شومیں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا مقابلہ منعقد کروایا گیا جس میں کئی ماہر نشانے بازوں نے شرکت کی اور تیز دھار چھُریوں کی مدد سے غباروں کو نشانہ بنایا ۔ ان کھلاڑیوں نے مقررہ فاصلے سے چھریاں غباروں کی جانب پھینکیں تاہم سب سے قابل اورذہین نشانے باز yang zhengqing نے ایک منٹ میں 53غباروں کو نشانہ بنا کر نا صرف مقابلہ جیت لیا بلکہ گنیز ورلڈ ریکارڈبک میں بھی اپنا نام درج کروا لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں