بزرگ خاتون دماغ کے آپریشن کے دوران وائلن بجاتی رہیں
ڈاکٹرز آپریشن کے دوران مریض کو بے ہوش کرتے ہیں البتہ چند بڑی سرجریز ایسی بھی ہوتی ہیں
لندن (نیٹ نیوز)جن کے دوران مریض ڈاکٹرز کو بے ہوش کرنے کو منع کردیتے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے 53 سالہ ڈگ مارٹرنر نامی خاتون کی ویڈیو شیئر کی ہے جو کنگز کالج ہسپتال لندن میں دماغ کے آپریشن کے دوران ہوش میں تھیں اور سرجری کے دوران وائلن بجاتی رہیں۔خاتون کے دماغ میں رسولی تھی اور ان کا ماننا تھا کہ اگر انہیں بے ہوش کیا گیا تو پھر وہ اٹھ نہیں سکیں گی ، ڈاکٹرزنے سوچ بچار کے بعد انہیں وائلن بجانے کی اجازت دے دی ۔