ہوا اور دھات سے توانائی کشید کرنیوالا روبوٹ تیار کرلیاگیا

ہوا اور دھات سے توانائی کشید کرنیوالا روبوٹ تیار کرلیاگیا

روبوٹس کے حوالے سے دلچسپ خبریں آئے روز اخبارات کی زینت بنتی ہیں اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ ایک ایسا روبوٹ بنایا گیا ہے

نیویارک (نیٹ نیوز) جو ہوا یا کسی بھی دھات سے اپنی توانائی کشید کرتا رہتا ہے اور اسے کسی بیٹری کی ضرورت نہیں رہتی ۔پنسلوانیا یونیورسٹی کے انجینئرنگ شعبے کے ماہرین نے روبوٹ کی ایک نئی قسم بنائی ہے جسے میٹل ایئرسکیوینجر یا ایم اے ایس کا نام دیا گیا ہے ۔اس تحقیق پر کام کرنیوالے ڈاکٹر جیمز پائیکل کاکہناہے کہ یہ ہمارے اندازے سے دس گنا زائد بجلی بناتا ہے اور اس طرح یہ کئی طرح کی بیٹریوں پر بھاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں