دنیا کا پہلا سمارٹ یو وی ایئر کولر اب حقیقت بن گیا
دنیا کا پہلا الٹراوائلٹ سمارٹ روم کولر اگلے ماہ صارفین تک پہنچ سکے گا
واشنگٹن(نیٹ نیوز)دنیا کا پہلا الٹراوائلٹ سمارٹ روم کولر اگلے ماہ صارفین تک پہنچ سکے گا جسے انٹرنیٹ پر کراؤڈ فنڈنگ کے بعد تیار کیا گیا ہے ‘نیکس فین الٹرا’ کے اندر نصب الٹراوائلٹ نظام جو ہوا بھیجتا ہے وہ ہر طرح سے جراثیم سے پاک ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ نیکس فین الٹرا صرف چند سیکنڈوں میں ہی ٹھنڈی اور فرحت بخش ہوا پھینکنا شروع ہوجاتا ہے ۔ اسے اٹھا کر آپ کہیں بھی لے جاسکتے ہیں اس میں 10 ہزار ایم اے ایچ کا پاور بینک ہوتا ہے جس کی بدولت روم کولر 12 گھنٹے مسلسل چلتا رہتا ہے ،اسے یو ایس بی سے بھی چارج کیا جاسکتا ہے ۔اپنی چھوٹی جسامت کے باوجود یہ بہت بڑے علاقے کو سرد رکھنے میں لاجواب ہے ۔ اس کا طاقتور اندرونی پنکھا پانچ فٹ کی دوری تک سرد ہوا کی مسلسل فراہمی جاری رکھتا ہے یہ بہت مؤثر اور بے آواز ہے ۔ اس کی تعارفی قیمت 45 ڈالر رکھی گئی ہے ۔