8ہزاروولٹ بجلی برداشت کرنے والے ٹرانسسٹر متعارف
امریکی ماہرین نے ایسا ٹرانسسٹر تیارکرلیا ہے جو 8ہزار وولٹ تک بجلی برداشت کرسکتاہے
نیویارک(نیٹ نیوز)اگر ہمیں برقی کاروں کا شوق ہے توبھی ہم بھاری بھرکم بیٹریاں ساتھ لے جانا نہیں چاہتے کیونکہ یہ بیٹریاں بہت جگہ گھیرتی ہیں۔ اس کیلئے یونیورسٹی آف بفیلو کے سائنسدانوں نے گیلیئم آکسائیڈ پر مبنی ٹرانسسٹر تیار کیا ہے جو 8ہزار وولٹ بجلی برداشت کرسکتاہے ۔اس ایجاد سے بجلی کی بڑی مقدار کو سنبھالنے والے نئے نظام کی تیاری میں مدد ملے گی اوردوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ زیادہ فاصلے تک سفر کرنیوالی برقی سواریاں تیارکی جاسکیں گی۔