نہ چھت نہ دیوار ،سوئٹزرلینڈ میں اوپن ایئر ہوٹل تیار
سوئٹزرلینڈ میں ایسا انوکھا ہوٹل موجود ہے جہاں نہ کوئی دیوار ہے اور نہ ہی چھت، پہاڑوں پر قائم کیا گیا
جنیوا(نیٹ نیوز)یہ ہوٹل اوپن ایئر ہے ۔اس ہوٹل میں روشنی کیلئے صرف دو لیمپ اور سونے کیلئے ایک بیڈ ہے ، ہوٹل میں قیام کیلئے آنیوالوں کو کھانے کیلئے سینڈوچ جبکہ صبح ناشتے کیلئے کافی فراہم کی جاتی ہے ۔خراب موسم کے باعث ہوٹل میں قیام کی خواہش رکھنے والے افراد کی بکنگ عین وقت پر کینسل بھی کر دی جاتی ہے جبکہ یہاں ایک رات قیام کا کرایہ تقریباً305ڈالر ہے ۔ہوٹل بنانے والوں کا کہناہے کہ کورونا کی موجودگی میں یہ آؤٹ ڈور ہوٹل کا آئیڈیا بہترین ہے ۔