64سال سے کٹنگ نہ کرانے والی خاتون کے بال 6میٹر لمبے

64سال سے کٹنگ نہ کرانے والی خاتون کے بال 6میٹر لمبے

ویتنام میں ایک ایسی معمر خاتون موجود ہیں جنہوں نے 64 برس سے بال نہیں کٹوائے اور اب یہ زلفیں ایک بڑے سانپ کی مانند 6 میٹر تک طویل ہوچکی ہیں

ہنوئی (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کے صوبے بین ٹری سے تعلق رکھنے والی 83 سالہ نیگیو تھائی دین نے بتایا کہ جب وہ 19 برس کی تھی تو ان کے والدین نے ان کے بال کٹوائے جس کے بعد ان کے سر میں شدید درد شروع ہوگیا اورعلاج معالجے سے بھی ٹھیک نہیں ہورہاتھا لیکن بال بڑھنا شروع ہوئے تو درد میں بتدریج کمی آتی گئی اور اس کے بعد سے انہوں نے کبھی بھی اپنے بال نہیں کٹوائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں