99سالہ روبینہ آستی کیلئے دنیا کی بزرگ ترین پائلٹ کا اعزاز

99سالہ روبینہ آستی کیلئے دنیا کی بزرگ ترین پائلٹ کا اعزاز

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 99 سالہ خاتون روبینہ آستی نے دنیا کی بزرگ ترین پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے

واشنگٹن (نیٹ نیوز) انہوں نے 2گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑے ہیں،ان کا پہلا ریکارڈ دنیا کی بزرگ ترین پائلٹ ہونے کا ہے جبکہ دوسرا جہاز اڑانے کی تربیت دینے کا ریکارڈ قائم کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 99 سالہ خاتون روبینہ آستی نے ایک روز قبل نیکسٹ جین فلائٹ اکیڈمی میں اپنی زندگی کی آخری تربیتی پرواز اڑائی۔اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہیں لوگوں کو زمین سے اڑنے کا تجربہ کروانا بہت اچھا لگتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں