شفاف عنبر میں 10کروڑ سال سے قید چیونٹی کی دریافت

شفاف عنبر میں 10کروڑ سال سے قید چیونٹی کی دریافت

سائنسدانوں نے برما سے ملنے والے تقریباً 10 کروڑ سال قدیم شفاف عنبر کے ٹکڑے میں ‘‘جہنمی چیونٹی’’ کا رکاز دریافت کیا ہے جو مکمل حالت میں ہے

بیجنگ(نیٹ نیوز)اس چیونٹی نے اپنے جبڑوں میں لال بیگ جیسے کیڑے کو جکڑا ہوا ہے ۔واضح رہے کہ عنبر کسی درخت یا پودے کی وہ شفاف رال ہوتی ہے جو خارج ہونے کے بعد جم جاتی ہے ۔کروڑوں سال پہلے معدوم ہوجانے والی خطرناک شکاری چیونٹیوں کی ایک قسم ‘‘جہنمی چیونٹی’’ کے نام سے مشہور ہے ۔ جس کی نئی دریافت ہونے والی نوع Ceratomyrmex ellenbergeri ہے ۔ یہ وہی چیونٹی ہے جو رال میں قید ہوگئی تھی اس کے منہ کے مختلف حصے آج کی چیونٹیوں سے بہت مختلف ہیں۔ اس سے ہمیں چیونٹیوں کے ارتقا کو جاننے میں مدد مل سکتی ہے ۔ چینی، امریکی اور فرانسیسی ماہرین کی مشترکہ تحقیق آن لائن ریسرچ جرنل ‘‘کرنٹ بائیالوجی’’ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں