بندوق کی گولی نے 20سال بعد اپنے ہدف کو نشانہ بنالیا
امریکا میں 1893 میں پیش آنے والا واقعہ انسانی عقل کیلئے چیلنج ثابت ہوا اور یادگار بن گیا،جس میں بندوق کی گولی نے اپنے ہدف تک پہنچنے کیلئے بیس سال انتظار کیا
ٹیکساس(نیٹ نیوز)ہنری نامی لڑکے نے اپنی محبوبہ کو دھوکہ دیا تو اس نے خودکشی کرلی اور اس لڑکی کے بھائی نے ہنری کو اس کے گھر پرگولی مارکرخودکشی کرلی ۔ہنری کو ماری گئی گولی اسے لگنے کے بجائے درخت میں دھنس گئی تھی ،اس واقعہ کے 20سال بعد 1913میں ہنری نے اس سخت لکڑی والے درخت کو دھماکے سے اڑایا تواس میں دھنسی گولی چل گئی اور ہنری کے سر میں جالگی جس سے اس کی موت ہوگئی ۔