گٹروں پر ہائی ٹیکنالوجی ایل ای ڈی ڈسپلے والے ڈھکن
جاپان کے شہر ٹوکوروزاوا کی بلدیہ نے شہر میں تجرباتی طور پر گٹر وں پر ہائی ٹیکنالوجی ڈھکن لگائے ہیں
ٹوکیو(نیٹ نیوز) جن پر ایل ای ڈی ڈسپلے میں مختلف کامک اور کارٹون کردار دیکھے جاسکتے ہیں۔ٹوکیو کے شمال میں واقع اس شہر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے یہ اختراع کی گئی ہے ۔ تجرباتی طور پر کل 27 گٹروں پر ایل ای ڈی ڈسپلے نصب ہیں جن پر بعض ڈیزائن تیزی سے رنگ بدلتے نظر آتے ہیں۔ شام کو 5 بجتے ہی یہ ڈھکنے ازخود روشن اور رات کودو بجے بند ہوجاتے ہیں۔پہلا ڈھکن یکم اگست کو لگایا گیا تھالیکن جاپان میں مین ہول کے ڈھکنوں کو سجانے کا رواج 1980 سے جاری ہے ۔