گلوکاروں کا بلبلوں میں بند ہوکر لائیو کنسرٹ کا مظاہرہ

گلوکاروں کا بلبلوں میں بند ہوکر لائیو کنسرٹ کا مظاہرہ

امریکا کے مشہور راک بینڈ، فلیمنگ لِپس نے تین روز قبل ایک لائیو کنسرٹ کیا جس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا

اوکلاہوما(نیٹ نیوز) اس کنسرٹ میں گلوکار اور موسیقار سمیت بعض شائقین اور بچے بھی پلاسٹک کے شفاف بلبلوں میں قید تھے اور موسیقی سے لطف اندوز ہوئے ۔تمام شرکا کو ایسے بڑے شفاف غباروں میں رکھا گیا تھا جن میں ہوا بھری ہوئی تھی۔ اس طرح ہر شخص ایک بڑی گیند میں کھڑا تھا۔ اسطرح تمام شرکا ایک دوسرے سے دور بھی تھے اور کورونا کے خطرے سے محفوظ بھی رہے ۔اوکلاہوما میں ہونے والے کنسرٹ کا نصف حصہ لائیو تھا اور نصف حصہ ایک ویڈیو شوٹنگ کا منصوبہ بھی تھا۔ پروگرام کیلئے 100 بڑے بلبلے چین سے منگوائے گئے تھے ۔ کنسرٹ میں فلیمنگ لِپس نے اپنے نئے اور پرانے مشہور گانے بھی پیش کئے ۔ دوسری جانب خود شرکا نے بھی بلبلہ کنسرٹ کو بہت سراہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں