ایئرپورٹ پر مسافر کے جوتوں سے مکڑیاں برآمد
فلپائن میں ایئرپورٹ حکام نے جوتوں کے اندر چھپائی گئیں 119 زندہ مکڑیاں برآمد کرلیں، مذکورہ پارسل پولینڈ سے فلپائن میں مقیم کسی شخص کیلئے بھیجا گیا تھا
منیلا(نیٹ نیوز)پولینڈ سے فلپائن کے شہر کیوٹ کیلئے آنے والے اس پارسل نے اپنی عجیب ساخت کی وجہ سے حکام کی توجہ حاصل کرلی۔کسٹم حکام نے جب اسے کھولا تو اس میں سے نایاب نسل کی 119 زندہ مکڑیاں برآمد ہوئیں۔ مکڑیوں کو پلاسٹک ٹیوبز میں بند کیا گیا تھا جو جوتے کے اندر اور اس کے ڈبے میں بھری ہوئی تھیں۔فلپائن کے کسٹمز آف بیورو کے مطابق مکڑیوں کو فوری طور پر وائلڈ لائف ٹریفکنگ مانیٹرنگ یونٹ کے حوالے کردیا گیا۔حکام نے اس بارے میں تفتیش شروع کردی ہے کہ یہ پارسل کسے بھیجا جارہا تھا۔مذکورہ نایاب نسل کی مکڑی کو، جسے ٹرنٹیولز کہا جاتا ہے ، شوقین افراد گھر میں پالتے ہیں۔