دھاتی اشیا کو روبوٹ بنادینے والا جادوئی سپرے ایجاد

دھاتی اشیا کو روبوٹ بنادینے والا جادوئی سپرے ایجاد

اب ایک مقناطیسی پھوار سے عام اشیا کو بہت آسانی سے لڑھکنے ، چلنے ، پھرنے اور بھاگنے والے روبوٹ میں بدلا جاسکتا ہے

ہانگ کانگ(نیٹ نیوز)سٹی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے سائنسدانوں نے ایک خاص سپرے بنایا ہے جس کی تہہ دھاتی اشیا پر چڑھنے کے بعد وہ عجیب و غریب روبوٹ میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔ ان کی مختلف حرکات کو دلچسپ انداز میں استعمال کرکے کئی کام لئے جاسکتے ہیں، جن میں طبی استعمال اور انسانی جسم کے اندر دوا پہنچانے جیسے مشکل امور شامل ہیں۔یہ تحقیق چند ملی میٹر جسم والے کیڑے نما روبوٹ پر کی گئی ہے جو انسانی جسم میں رینگ سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں