ہسپتال انتظامیہ نے مریضہ کی خواہش پر’’ برفباری ‘‘کرادی

ہسپتال انتظامیہ نے مریضہ کی خواہش پر’’ برفباری ‘‘کرادی

برطانیہ کے ہسپتال میں علاج کی غرض سے داخل ہونے والی خاتون کی خواہش تھی کہ وہ رواں سال کی برفباری سے لطف اندوز ہوسکیں مگر علاج کی وجہ سے یہ ممکن نہیں تھا۔مریضہ نے اپنی خواہش کا اظہار ڈاکٹر سے کیا

لندن (نیٹ نیوز)جس کو انہوں نے بغور سُنا اور مریضہ کو حوصلہ دیا کہ وہ جلد صحت یابی کے بعد برفباری سے لطف اندوز ہوسکیں گی۔مریضہ کے پُرزور اسرار پرہسپتال انتظامیہ نے خاتون کی خواہش پوری کرنے کیلئے مصنوعی برفباری کی۔ہسپتال کی انتظامیہ نے ملازمین کی مدد سے کمرے کا ماحول تبدیل کیا اور پھر مشین سے مصنوعی برفباری کر کے مریضہ کی خواہش پوری کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں