بچے کا پیدائشی نشان،والد نے بھی وہی نشان گُدوالیا
باپ کا پیار لازوال ہوتا ہے اور اب کینیڈا میں ایک باپ نے اپنے پیدائشی جسمانی نشان سے احساسِ کمتری میں مبتلا اپنے 8 سالہ بیٹے کے احساس کو کم کرنے کیلئے خود ایک تکلیف دہ عمل سے گزرتے ہوئے اپنے دھڑ پر اس سے بھی گہرا نشان ٹیٹو کے ذریعے بنوایا ہے
البرٹا(نیٹ نیوز)اس کی وجہ یہ ہے کہ آٹھ سالہ ڈیرک پُرو جونیئر اپنے جسم پر پیدائشی نشان کی وجہ سے پریشان تھا اور سوئمنگ پول میں بھی شرٹ اتارنے سے کتراتا تھا۔ اس احساس کو کم کرنے کیلئے اس کے والد ڈیرک پُرو سینئرنے دھڑ کے اسی حصے پر ٹیٹو سے ڈیزائن بنوایا ہے جہاں بچے کے جسم پر قدرتی نشان موجود ہے ۔اس عمل سے ڈیرک سینئر کو تکلیف دہ مرحلے سے گزرنا پڑا کیونکہ یہ کوئی ڈیزائن نہ تھا بلکہ جسم کو گدواکر اس کا رنگ تبدیل کرنے کا کٹھن کام تھا لیکن بیٹے کی خوشی کی وجہ سے انہوں نے یہ سب اطمینان سے برداشت کیا۔