اژدہے کے 4کروڑ 70 لاکھ قدیم فوسلز دریافت

اژدہے کے 4کروڑ 70 لاکھ قدیم فوسلز دریافت

برازیلی اور جرمن سائنسدانوں کی ایک مشترکہ ٹیم نے فرینکفرٹ کے قریب ‘‘میسل پِٹ’’ کے مقام سے اژدہے کے 4 کروڑ 70 لاکھ قدیم رکازات (فوسلز) دریافت کیے ہیں جو اژدہے کی قدیم ترین باقیات بھی ہیں

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ساؤ پالو(نیٹ نیوز)یہ دریافت ظاہر کرتی ہے کہ اژدہے نہ صرف ہمارے سابقہ اندازوں سے بہت پہلے وجود میں آچکے تھے بلکہ اس سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ اوّلین اژدہوں کا ظہور یورپ میں ہوا تھا ۔اس دریافت کی تفصیلات رائل سوسائٹی کے تحقیقی مجلے ‘‘بائیالوجی لیٹرز’’ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اژدہے کے قدیم ترین رکازات ہیں لیکن اب بھی یہ واضح نہیں کہ دنیا کا سب سے پہلا اژدہا کب اور کہاں نمودار ہوا ہوگا۔اسی اژدہے کے ساتھ ساتھ میسل پِٹ سے سانپوں کی کچھ اور معدوم اقسام دریافت ہوئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں