جنگل میں مسلسل 18روز بھٹکنے والا شخص زندہ برآمد
آسٹریلیا کے گھنے جنگلات میں بھٹک جانے والے شخص کو 18 روز بعد بازیاب کرالیا گیا ہے
کوئنز لینڈ(نیٹ نیوز) رابرٹ ویبر جنوری کے پہلے ہفتے سے لاپتہ تھے ۔ پولیس نے ان کی تلاش میں گھنی جھاڑیاں ، دریا اور ڈیم کا پورا علاقہ چھان مارا لیکن وہ نہیں ملے ۔ تاہم 18 روز بعد ایک دوسرے شخص نے انہیں اس وقت ڈھونڈ نکالا جب وہ دریائی ڈیم کے کنارے بیٹھے تھے ۔وہ رات کے وقت ہوٹل واپس لوٹ رہے تھے کہ ٹریفک سے بچنے کیلئے انہوں نے جنگل میں کار موڑدی لیکن یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور ان کی گاڑی سڑک سے دور جاتی رہی جہاں وہ راہ بھٹک چکے تھے ۔ تین روز تک وہ اپنی کار میں کتے کے ساتھ ہی رکے رہے اور اس کے بعد پانی ختم ہوگیا۔پانی ختم ہونے کے بعد وہ کار سے باہرنکلے اور بڑی مشکل سے ڈیم کے کنارے تک پہنچے ۔ اگلے 15 روز تک انہوں نے جنگل سے مشروم کھائے اور پانی پی کر اپنی جان بچائی ۔