مقناطیس کھانے کا تجربہ کر کے جان خطرے میں ڈال لی

مقناطیس کھانے کا تجربہ کر کے جان خطرے میں ڈال لی

برطانیہ میں مقناطیس کھا کر چیزیں اپنے جسم سے چپکانے کی خواہش نے بچے کی جان خطرے میں ڈال دی

مانچسٹر(نیٹ نیوز )تاہم ڈاکٹروں نے بروقت اس کی جان بچا لی۔ مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ لڑکے رائلی نے تجربے کیلئے مقناطیس نگلے تھے تاکہ معلوم ہو سکے کہ دھات کی چیزیں اس کے پیٹ پر چپکتی ہیں یا نہیں۔سائنسی تجربات میں دلچسپی رکھنے والے بچے نے تجربے کیلئے 54 مقناطیس نگل لئے تھے ، جس کے باعث اس کی جان خطرے میں پڑ گئی ۔معاملے کا پتا اس وقت چلا جب مقناطیس کھانے کے بعد 4 دن گزرنے پر بھی دھات کی چیزیں جسم سے نہ چپکیں تو لڑکے نے اپنی والدہ کو بتا دیا کہ اس نے غلطی سے مقناطیس نگل لئے ہیں۔لڑکے کی ماں یہ سن کر گھبرا گئی اور اسے ہسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ایکسرے کئے اور پیٹ اور آنتوں میں مقناطیس کے 54 طاقت ور کھلونے دیکھ کر دنگ رہ گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں