یہ جوان ہے یا بوڑھا،سوشل میڈیا صارفین عمر جان کر حیران
سنگاپور سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر کی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو ان کی عمر سے متعلق سوچنے پر مجبور کردیا ہے
لاہور(نیٹ نیوز)جو 54 برس کی عمر میں بھی 25، 30 سال کے معلوم ہوتے ہیں۔ فوٹو گرافر چوانڈو ٹان اپنے کیمرے سے عکسبند کی گئی دیگر افراد کی تصاویر کے ساتھ اپنی تصاویر کی بدولت بھی کافی مشہور ہیں جو دکھنے میں بالکل جوان لگتے ہیں لیکن حقیقت کچھ اور ہے ۔چوانڈو کی پیدائش 1967 کی ہے اور اس اعتبار سے ان کی عمر 54 برس ہوچکی ہے لیکن وہ اب بھی بیس سے 30سال کے جوان لگتے ہیں، جس کی وجہ انہوں نے ورزش اور غذا کو قرار دیا البتہ سوشل میڈیا صارفین کی اس حوالے سے رائے مختلف ہے ۔کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان کی عمر کا یہ کمال کاسمیٹکس کی بدولت ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ان کی جوانی رہائش کے مقام کا نتیجہ ہے کیونکہ سنگاپور میں فضائی آلودگی نہ ہونے کے برابر ہے ۔