دنیا کا دوسرا بڑا 1758قیراط کاہیرا فروخت کیلئے پیش

دنیا کا دوسرا بڑا 1758قیراط کاہیرا فروخت کیلئے پیش

دبئی مال میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا فروخت کے لئے پیش کرنے کیلئے تیاری مکمل کرلی گئی

دبئی (نیٹ نیوز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی مال میں فیشن ہاؤس لائسووائٹن کی جانب سے 8 مارچ تک جاری نمائش میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا سویلونامی ہیرا فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بوٹسوانا سے دبئی لائے گئے 1758 قیراط کے ہیرے کو ابھی تراشانہیں گیا ہے اور ہیرے کی قیمت کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا ہے ۔سوشل میڈیا صارفین اس ہیرے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس کی قیمت کے بارے میں اندازے لگائے جارہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں