ٹوٹی سڑکوں پر جمع گندے پانی کیخلاف شہری کا انوکھا احتجاج
دو برس سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک اور بدترین سیوریج نظام کے خلاف شہری نے گندے پانی سے نہا کر دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی
جکارتہ (نیٹ نیوز)گندے پانی سے نہانے اور مچھلی پکڑنے کی ویڈیو انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک کے شہر پرایا سے وائرل ہوئی، جہاں امق نامی سماجی کارکن نے کئی برس سے ٹوٹی سڑک کی جانب حکمرانوں کی توجہ مبذول کرانے کیلئے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امق گندے پانی میں بیٹھ کر نہارہے ہیں اور پھر اسی پانی میں مچھلیاں بھی پکڑ رہے ہیں، ان کے اس احتجاج کا مقصد حکمرانوں اور عوام کی توجہ اس جانب لانا تھا۔امق کے اس اقدام پر حکومت کو ہوش آیا وفاقی حکومت نے سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا۔ویڈیو بنانے والے رائن مہیسا نے کہا کہ مذکورہ سڑک گزشتہ دو برس سے ٹوٹی ہوئی تھی جس کے باعث یہ اکثر گندے پانی کے جوہڑ کا منظر پیش کرتی ہے ۔