بے وفا شوہروں کو محبوباؤں سے دور کرنیوالا جذباتی مشیر
خود کو ‘جذباتی مشیر کہنے والا31 سالہ شیاؤ شینگ ایک منفرد مہارت رکھتا ہے وہ
بیجنگ(نیٹ نیوز)گھر سے باہر’ چکر چلانے والے بے وفا شوہروں کو اور ان کی محبوباؤں میں تعلق ختم کرواتا ہے اور اسی کام کا معاوضہ لیتا ہے ۔چین میں رہنے والے شیاؤ شینگ نے یہ اچھوتا کاروبار آج سے چھ سال پہلے اکیلے شروع کیا تھا لیکن چند ہی سال میں اس کے کاروبار نے اتنی ترقی کرلی کہ اسے اپنے ساتھ مددگار ملازمین بھی رکھنا پڑگئے ۔آج اس کا معاون عملہ آٹھ افراد پر ہے ۔ شینگ کی خدمات حاصل کرنے والوں کی اکثریت مالدار خواتین پر مشتمل ہے ۔ شینگ اپنے ماہرین کے ساتھ مل کر نت نئی ترکیبیں لڑاتے ہیں اور اپنی مؤکلوں کی شادی شدہ زندگی سے ‘غیر عورتوں’ کو نکال باہر کرنے میں اکثر کامیاب رہتے ہیں۔ضرورت پڑنے پر وہ اپنی حکمتِ عملی کو مؤکل کے سامنے ڈرامے کے طور پر پیش کرکے ان کی تسلی بھی کرواتا ہے ۔