کتا خاتون رپورٹر سے مائیک چھین کر بھاگ گیا، ویڈیو وائرل

کتا خاتون رپورٹر سے مائیک چھین کر بھاگ گیا، ویڈیو وائرل

براہ راست نشریات کے دوران رپورٹرز کے ساتھ دلچسپ واقعات رونما ہوتے ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں

ماسکو(سپورٹس ڈیسک)ایسا ہی ایک واقعہ روس کے شہر ماسکو میں پیش آیا جہاں لائیو رپورٹنگ کے دوران کتا خاتون رپورٹر کا مائیک چھین کر بھاگ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میر ٹی وی کی خاتون رپورٹر نادیزہڈا سیرز کینا ماسکو میں موسم کی صورت حال بتا رہی تھیں کہ اس دوران اچانک کتا آیا اور اچھل کر ان سے مائیک چھین کر بھاگ گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون رپورٹر کتے سے مائیک واپس لینے کیلئے اس کے پیچھے بھاگیں کچھ دیر بعد خاتون صحافی کتے سے مائیک واپس لینے میں کامیاب ہو گئیں تاہم اب مائیک پر کتے کے دانتوں کے نشانات موجود تھے ۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں