ماں کی لاش کیساتھ کئی دن رہنے والا ملزم گرفتار
بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی ماں کی گلی سڑی لاش کے ساتھ ایک ہفتے سے زیادہ وقت گزارا
نئی دہلی(نیٹ نیوز)پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دہلی کے 54 سالہ شخص نے اپنی ماں کے مرنے کے بعد اس کی لاش کو ایک ہفتے سے زائد عرصے تک گھر میں ہی رکھا، اس دوران ماں کی لاش بری طرح گل سڑ چکی تھی۔ واقعہ شمال مشرقی دہلی کے علاقے عثمان پور میں پیش آیا تھا گزشتہ روز پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس شخص کو آخری بار دس دن پہلے دیکھا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 54 سالہ ملزم بے روزگار ہے اور اس کی دماغی حالت بھی تسلی بخش نہیں یہ شراب نوشی کا عادی ہے ۔دہلی پولیس کے مطابق خاتون کی ہلاکت فطری وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے ۔ اس کے دوبچے اور بھی تھے لیکن وہ ان کے ساتھ رابطے میں نہیں تھے ۔