شادی کی انگھوٹی ڈھونڈنے بینک ملازم کوڑے دان میں کود گیا

شادی کی انگھوٹی ڈھونڈنے بینک ملازم کوڑے دان میں کود گیا

امریکا میں بینک ملازم شادی کی انگوٹھی ڈھونڈنے کیلئے کچرے سے بھرے ڈبے میں کود پڑا

نیو یارک(نیٹ نیوز)یہ واقعہ ریاست نارتھ ڈکوٹا کے شہر بسمارک میں پیش آیا جہاں مقامی بینک میں کام کرنے والی خاتون ٹرینا برنس کی انگوٹھی کھو گئی۔ اگلے روز بینک گئیں تو ملازمین سے کہا کہ ان کی کھوئی ہوئی انگھوٹی کی تلاش کریں جس پر ساتھیوں نے اردگرد ڈھونڈا شروع کیا لیکن نہیں ملی۔ساتھیوں نے مشورہ دیا کہ ہو سکتا ہے صفائی کے دوران انگھوٹی کچرے میں شامل ہو گئی اور اسے کوڑے دان میں پھینک دیا ہو، یہ بات سن کر کچھ ساتھی کوڑا کرکٹ میں تلاش کے لیے پہنچ گئے ۔ایک ساتھی نے چھلانگ لگائی اور کچرے کے ڈبے میں کود گیا لیکن بھرپور کوششوں کے باوجود انگوٹھی نہیں ملی، افسردہ خاتون جب اگلے دن آفس آئی تو انہیں خیال آیا کہ پارکنگ لاٹ میں شاید انگوٹھی گری تھی اور تلاش کے بعد اسے اپنی یادگار انگوٹھی مل گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں