ماسک کے اوپر زیور پہننے کا خاتون کا انوکھا انداز وائرل

ماسک کے اوپر زیور پہننے کا خاتون کا انوکھا انداز وائرل

بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے لیکن اس کے باوجود شادی کی تقریبات میں کمی نہیں آسکی، شادی کی تقریب میں خاتون نے فیس ماسک کے اوپر جیولری پہننے کا انوکھا انداز اپنایا

نئی دہلی(نیٹ نیوز)جو وائرل ہوگیا۔انڈین پولیس آفیسر دیپانشو کبرا نے ٹوئٹر پر ایک خاتون کی تصویر شیئر کی جن کو زیورات اتنے پسند ہیں کہ انہوں نے ماسک کے اوپر ہی جیولری پہن لی۔دیپانشو کبرا نے یہ تصویر جیولری جگاڑ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے نتھنی کو ماسک کے اوپر ہی سیٹ کرلیا جسے دیکھنے والا ہر شخص قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگیا۔خاتون کی تصویر پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ایک صارف نے لکھا کہ ‘لپ سٹک لگانے کا بھی کوئی انداز ہونا چاہیے ۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘جان جائے پر جیولری نہ جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں