زخموں میں انفیکشن روکنے والا نیا مواد تیار کرلیا گیا

زخموں میں انفیکشن روکنے والا نیا مواد تیار کرلیا گیا

سائنس دانوں نے ایک ایسا نیا مواد (نیا ہائیڈرو جل) تیار کیا ہے جو کہ زخموں میں انفیکشن کو روکنے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے بیکٹیریا کے خلاف بھی کارگر ہوگا

سٹاک ہوم(نیٹ نیوز)اور زخم کے بھرنے اور فوری صحیح ہونے اور بالخصوص اینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت کرنے والے بیکٹیریا کے خلاف کافی کارگر ثابت ہوگا۔صحت کے حوالے سے کام کرنے والے محققین کی یہ ٹیم چالمرس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سویڈن میں مصروف کار تھی اور انھوں نے یہ خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ ہائیڈروجل تیار کیا ہے ۔اس سے بیکٹیریاز بالخصوص اینٹی بائیو ٹک کے خلاف مزاحم بیکٹیریاز کا توڑ ممکن ہوگا۔ یہ نئی دوا دنیا بھر میں اس حوالے سے جاری کوششوں میں ایک بڑی امید مہیا کریگی۔ یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے اینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت کرنے والے بیکٹیریا کو عالمی صحت کیلئے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں