نہ چائے نہ کافی، جاگتے رہنے کیلئے بجلی کا ایک جھٹکا ہی کافی

نہ چائے نہ کافی، جاگتے رہنے کیلئے بجلی کا ایک جھٹکا ہی کافی

رات کا وقت ہے ، آپ شدید تھکے ہوئے ہیں اور آپ کو نیند آرہی ہے لیکن آپ کے پاس کوئی اشد ضروری کام بھی ہے جسے رات بھر جاگ کر ختم کرنا ضروری ہے ۔ اعصابی ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کا ایک معمولی جھٹکا وہی تاثیر رکھتا ہے جو چائے یا کافی کے ایک کپ میں ہوتی ہے

آسٹن(نیٹ نیوز)امریکا میں 40 رضاکاروں پر تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ اگر ‘ویگس’ اعصاب کو صرف دو منٹ تک کم وولٹیج اور 25 ہرٹز فریکوینسی والی بے ضرر بجلی کے جھٹکے دئیے جائیں تو تھکن اور نیند ختم ہوجاتی ہیں اور انسان اگلے چند گھنٹوں کیلئے چاق و چوبند ہوجاتا ہے ۔ ابھی یہ تجربات ابتدائی مرحلے میں ہیں، اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں گھر پر آزمانے کی کوشش ہر گز نہ کی جائے ۔ یہ دلچسپ تحقیق ‘‘کمیونی کیشنز بائیالوجی’’ نامی ریسرچ جرنل کے میں آن لائن شائع ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں