چین میں اپنا توازن خود برقرار رکھنے والی سائیکل تیار
چینی انجینئر نے ایسی سائیکل تیار کی ہے جو خود بخود اپنا توازن برقرار رکھ کر چل سکتی ہے
بیجنگ(نیٹ نیوزـ)انجینئر زی ہوئی نے ایک ایسی سائیکل تیار کی ہے جسے چلانے کیلئے بیلنس بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی کیوں کہ یہ اپنا توازن خود بخود برقرار رکھ کر چلتی ہے ۔زی ہوئی نے سیلف بیلنسنگ سائیکل تیار کرنے میں رفتار کو ناپنے والا جدید آلہ بھی نصب کیا ہے جب کہ اس میں لائٹ ڈیٹیکشن اینڈ رینگنگ سینسر بھی لگائے گئے ہیں جو راستے میں آنے والی رکاوٹوں سے آگاہ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ چینی انجینئر زی ہوئی کو سیلف بیلنسنگ سائیکل بنانے کا خیال سائیکل سے گرنے کے بعد آیا تھا، انجینئر نے کہا کہ میں سائیکل کا توازن برقرار رکھنا نہیں سیکھ پایا اور جب سائیکل چلانے کی کوشش کی تو منہ کے بل زمین پر گرپڑا جس کے باعث میرے چہرے پر شدید چوٹ آئی جس کے بعد سائیکل بنانا شروع کی۔