آن لائن گیم کھیلنے کیلئے والد کو کار بیچنے پر مجبور کردیا

آن لائن گیم کھیلنے کیلئے والد کو کار بیچنے پر مجبور کردیا

کم عمر برطانوی بچے نے آن لائن گیم کھیلنے کیلئے والد کو گاڑی بیچنے پر مجبور کردیا

لندن(نیٹ نیوز)آن لائن گیم کی وجہ سے برطانیہ میں ایک ڈاکٹر کو اپنی گاڑی بیچنا پڑگئی۔ دراصل برطانیہ میں ایک 7 سالہ بچے نے لگاتار موبائل پر ایک آن لائن گیم کھیلا اور اس دوران پونے تین لاکھ روپے کی خریداری بھی کر ڈالی۔جب آن لائن خریداری کا بل والد کے سامنے آیا تو ڈاکٹر مرتضیٰ دنگ رہ گئے اور انہیں مجبوراً بل کی ادائیگی کیلئے اپنی گاڑی فروخت کرنا پڑی۔برطانوی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ان کے 7 سالہ بچے نے صرف ایک گھنٹہ آن لائن ڈریگن گیم کھیلا تھا، جس کے بعد مجھے پے در پے 29 ای میل موصول ہوئی جس میں آن لائن گیم کی خریداری کی پرچیاں تھیں۔41 سالہ ڈاکٹر محمد مرتضیٰ اپنی 37 سالہ اہلیہ فاطمہ اور تین بچوں کے ہمراہ برطانیہ کے علاقے نارتھ ویلز میں مقیم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں