ایک درخت بھی شہر کی گرمی کم کرنے میں مدد گار

ایک درخت بھی شہر کی گرمی کم کرنے میں مدد گار

کسی شہر میں موجود ایک درخت بھی اپنے اطراف ‘خردآب و ہوا’ قائم کرکے درجہ حرارت کم کرسکتا ہے

واشنگٹن(نیٹ نیوز)گرمیوں میں ہم درختوں کے نیچے سواری کھڑی کرتے ہیں اور دھوپ سے بچنے کیلئے درختوں کا انتخاب ہی کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ درختوں کی چھاؤں اور ان سے خارج ہونے والے بخارات کی ٹھنڈی ہوا ہمیں گرمی سے بچاتی ہے ۔ اس ضمن میں واشنگٹن ڈی سی میں ایک دلچسپ سروے کیا گیا ہے ۔ماہرین نے اپنی کاروں پر حرارتی سینسر لگائے اور انہیں درختوں کے نیچے پارک کیا۔اس طرح ایک گرم دن اور رات کو 70 ہزار سے زائد درختوں کا ڈیٹا لیا گیا۔ پھر اس کا موازنہ ان علاقوں سے کیا گیا جہاں درخت موجود نہ تھے ۔ ماہرین یہ جان کر حیران رہ گئے کہ جب سورج غروب ہوگیا اور درخت سے بخارات کا اخراج بند ہوگیا، اس وقت بھی درخت آس پاس کے علاقے کو ٹھنڈا کررہا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں