درختوں کی قربت، بچوں کی دماغی نشوونما کیلئے مفید قرار

درختوں کی قربت، بچوں کی دماغی نشوونما کیلئے مفید قرار

بچوں کو درختوں کے قریب جانے دیجئے کیونکہ وہاں وقت گزارکران کی دماغی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے

لندن(نیٹ نیوز)جس طرح درختوں کی شاخیں بڑھتی ہیں عین اسی طرح بچوں کے دماغ میں شاخ درشاخ عصبی خلیات بھی تشکیل پاتے ہیں۔لندن میں کئے گئے مطالعے میں 9 سے 15 برس کے 3568 بچوں کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں سے جن بچوں نے درختوں میں وقت گزارا تھا ان میں اکتسابی صلاحیتیں بہتر ہوئیں اور دماغی صحت بھی اچھی تھی۔ برطانوی تحقیق درختوں کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے ناکہ محض گھاس پھوس کی جانب اشارہ کرتی ہے ۔2019 میں شائع شدہ ایک تحقیق میں کہا گیا تھا کہ سبزے میں پرورش پانے والے بچے اپنے ہم منصبوں کے مقابلے میں دماغی ٹیسٹ بہتر طور پر انجام دے سکتے ہیں۔ یہ تحقیق بتاتی ہے کہ اگر آپ کے پڑوس میں بھی درخت اور سبزہ ہو تو اس کے بھی مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں