دنیا کا واحد شخص جو آنکھ کی پتلی سکیڑ اور پھیلاسکتا ہے
دنیا میں واحد شخص کا انکشاف ہوا ہے جو جب چاہے اپنی آنکھوں کی پتلی پھیلاسکتا ہے اور سکیڑ سکتا ہے
جرمنی(نیٹ نیوز)یہ تحقیق انٹرنیشنل جرنل آف سائیکوفزیالوجی میں شائع ہوئی جس میں 23 سالہ جرمن نوجوان کی شناخت چھپاتے ہوئے اسے صرف ڈی ڈبلیو سے پکارا گیا ہے ۔ جرمن طالبعلم نے آنکھ کے اس نازک پٹھے پر قابو پالیا ہے جس کی بدولت پتلی سکڑتی اور پھیلتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ پھیلاؤ‘بالراست طریقے ’ سے ممکن ہے جس کی یہ پہلی انسانی مثال ہے ۔ اس نوجوان نے سائنسدانوں کو بتایا کہ 16 برس کی عمر میں گیم کھیلتے کھیلتے تھک گیا تو اس نے آئینے کے سامنے آنکھوں کو راحت دینے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ وہ بہت آسانی سے اپنی ایک آنکھ کی پتلی پر قابو پاسکتا ہے ۔ پھر اس نے دوسری آنکھ کی کوشش کی تو اس میں کامیابی ملی۔ اب وہ دونوں آنکھوں کی پتلیوں کو پھیلانے اور سکیڑنے پر مہارت رکھتا ہے ۔