دو کبوتروں کی ’شاہانہ زندگی‘ کا خرچ نو لاکھ روپے سالانہ

دو کبوتروں کی ’شاہانہ زندگی‘ کا خرچ نو لاکھ روپے سالانہ

برطانوی خاتون نے دو کبوتروں کو گود لیا ہے جن پر وہ سالانہ نو لاکھ روپے ،4000 برطانوی پاؤنڈ خرچ کرتی ہیں

لندن(نیٹ نیوز)ان کبوتروں کو غذائیت بخش مہنگے کھانے کھلائے جاتے ہیں۔ الگ کمرہ ہے اور پیمپر نما کپڑوں کی الماری بھی ہے ۔ دونوں کیلئے نرم بستر ہیں اور سیر کیلئے بچوں جیسی گاڑی بھی خریدی گئی ہے ۔موس اور سکائی نامی پرندوں پر ان کی مالکن میسی بے تحاشہ رقم خرچ کرتی ہیں اور انہیں سیر کرانے کیلئے بچوں کو لے جانے والی خاص سٹرولر گاڑی بھی تیار کی گئی ہے ۔ 23 سالہ خاتون میگی کو دونوں کبوتر ان کے گھر کے پاس ملے تھے جنہیں وہ اپنے ساتھ لے آئیں۔ان کی جان بچانے کیلئے نلکیوں اور ہاتھ سے کھانا دیا اور کئی روز تک دونوں پرندوں کا خیال رکھا گیا۔ اب یہ پرندے میگی کے دوست بن چکے ہیں اور اس سے بہت پیار کرتے ہیں۔ لیکن اب یہ دونوں پرندے ایک شاہانہ زندگی گزاررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں